ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:اسپتال میں آتشزدگی سے 11نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے

عراق:اسپتال میں آتشزدگی سے 11نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے

Wed, 10 Aug 2016 16:29:30  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،10اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزارت صحت کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ منگل کو دیر گئے اس اسپتال میں 29خواتین نے بچوں کو جنم دیا تھا جنہیں بدھ کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 11نو مولود بچے دم توڑ گئے ہیں۔وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ بدھ کو علی الصبح یرموک اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں قبل از وقت پیدا ہونے والے یہ بچے آتشزدگی کے باعث دم گھٹ جانے کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بجلی کے نظام میں خرابی اس آتشزدگی کی وجہ بنی۔وزارت صحت کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ منگل کو دیر گئے اس اسپتال میں 29خواتین نے بچوں کو جنم دیا تھا جنہیں بدھ کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی یہاں داخل خواتین کے عزیز رشتے داروں کی ایک بڑی تعداد اسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔ حکام نے امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے یہاں عام لوگوں کو داخلہ بند کر دیا۔اس واقعے سے متاثر ہونے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن کا آتشزدگی کے بعد کچھ سراغ نہیں مل رہا تھا۔ اس کے بقول اسپتال نے اسے دیگر شفاخانوں سے رابطہ کرنے کا کہا جہاں مریضوں کو منتقل کیا گیا لیکن اسے اپنے بچے وہاں بھی نہیں ملے۔انتہائی دکھ کے عالم میں اس شخص نے بتایا کہ اسے صرف بچوں کی سوختہ لاشیں ملی ہیں۔

برازیلی سینیٹ میں ڈِلما روسیف کے مواخذے پر اتفاق
برازیل،10اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برازیل کی سینیٹ نے معطل شدہ خاتون صدر ڈلما روسیف کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایک طویل اجلاس کے بعد مواخذہ کرنے کے حق میں 59ووٹ جبکہ اس کے خلاف 21ووٹ ڈالے گئے۔ روسیف کی قسمت کا فیصلہ اب ممکنہ طور پر اولمپک کھیلوں کے بعد رواں ماہ کے اختتام تک ہو سکے گا اور ان کے مواخذے کے حتمی فیصلے کے لیے 81رکنی سینیٹ میں دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ روسیف کو ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں رواں برس مئی میں ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا۔


Share: